آفریدی کے پاس کامیاب ترین ٹونٹی ٹونٹی پاکستانی باﺅلر بننے کا سنہری ’موقع‘

پیر 20 نومبر 2017 12:00

آفریدی کے پاس کامیاب ترین ٹونٹی ٹونٹی پاکستانی باﺅلر بننے کا سنہری ’موقع‘
ڈھاکا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20نومبر2017ء)قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کے پاس ٹی ٹونٹی کرکٹ میں زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی بالر بننے کا سنہری موقع ہاتھ آگیا۔

(جاری ہے)

آفریدی نے ہفتے کے روز بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں ڈھاکا ڈائنامائٹس کی نمائندگی کرتے ہوئے راجشاہی کنگز کے خلاف میچ میں چارکھلاڑیوں کو ٹھکانے لگا کر ہم وطن پیسر سہیل تنویر کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ بھی توڑ دیا جنہوں نے 278 کھلاڑیوں کو میدان بدر کر رکھا ہے،وہ اس وقت 281 وکٹیں لیکر آل راﺅنڈر یاسر عرفات کے ہم پلہ ہو گئے ہیں اور ڈھاکہ کے اگلے میچ میں ان کے پاس کامیاب ترین ٹونٹی ٹونٹی پاکستانی باﺅلر بننے کا سنہری موقع موجود ہے۔

وقت اشاعت : 20/11/2017 - 12:00:27