قومی کرکٹ ٹیم کاغیرملکی کوچنگ اسٹاف ایک ماہ کی چھٹیوں پر اپنے اپنے ممالک روانہ

ہیڈ کوچ مکی آرتھر،فیلڈنگ کوچ اسٹیو رکسن آسٹریلیا ،ٹرینر گرانٹ لڈن جنوبی افریقہ ،بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور زمبابوے روانہ ہوئے

منگل 21 نومبر 2017 16:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2017ء) ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں ڈومیسٹک کھلاڑیوں کی کارکردگی جانچنے کے بعدغیرملکی کوچنگ اسٹاف ایک ماہ کی چھٹیوں پر اپنے اپنے ممالک روانہ ہوگیا ۔

(جاری ہے)

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھراور فیلڈنگ کوچ اسٹیو رکسن آسٹریلیا روانہ ہوئے۔ٹرینر گرانٹ لڈن جنوبی افریقہ روانہ ہوگئے ہیں جبکہ قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور زمبابوے روانہ ہوگئے ہیں۔قومی کرکٹ ٹیم کے غیرملکی کوچنگ اسٹاف اپنے اپنے ملک روانگی سے قبل راولپنڈی میں ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ دیکھنے میں مصروف رہے۔
وقت اشاعت : 21/11/2017 - 16:34:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :