اسوا فٹ بال سیریز پرسوں سے سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میںشروع ہوگی

سیریز میں راولپنڈی اور اسلام آباد کی 6 ٹیمیں حصہ لیں گی اور سیریز کے میچز جمعہ ، ہفتہ اور اتوار کو کھیلے جائیں گے

بدھ 22 نومبر 2017 13:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2017ء)اسوا ماڈل ٹائون فٹ بال اکیڈمی کے زیراہتمام اسوا فٹ بال سیریز پرسوں جمعہ سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میںشروع ہوگی۔ سیر یز کا افتتاح ڈسٹر کٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے سابق جنرل سیکرٹری میاں نصیرالدین کریںگے۔

(جاری ہے)

اسوا فٹ بال اکیڈمی کے صدر رانا تنویر احمد نے بتایا کہ سیریز میں راولپنڈی اور اسلام آباد کی 6 ٹیمیں حصہ لیں گی اور سیریز کے میچز جمعہ ، ہفتہ اور اتوار کو کھیلے جائیں گے۔ سیریز کا فائنل 25 دسمبر کو کھیلا جائے گا اور ایونٹ میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 22/11/2017 - 13:16:08