سپورٹس گالا تقریبات آئندہ بھی منعقدکرینگے،محمدوارث خان آفریدی

جمعہ 24 نومبر 2017 14:37

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2017ء)کنٹونمنٹ بورڈ پشاورکے وائس پریذیڈنٹ محمدوارث خان آفریدی نے کہاہے کہ وہ کنٹونمنٹ بورڈ ہائی سکول وکالج میں سپورٹس گالاکی کامیابی پراطمینان کااظہارکرتے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آئندہ بھی کنٹونمنٹ بورڈ سکول وکالج میں اس طرح کی تقریبات کااہتمام کیاجائیگاکیونکہ تعلیم کی میدان میں آگے جانے کاموقع ملتاہے ۔انہوںنے سٹیشن کمانڈرپشاور،کنٹونمنٹ ایگزیکٹیوآفسیرعادل رفیع صدیقی کی خدمات کوسراہتے ہوئے کہاکہ ان کی جدوجہدکانتیجہ ہے کہ چھ ماہ کی مدت میں کنٹومنٹ بورڈ سکول وکالج میں اعلیٰ تعلیمی نظام لائے۔
وقت اشاعت : 24/11/2017 - 14:37:07