ویمنز ورلڈ ٹی 20 کوالیفائنگ سیریز میں یو اے ای، نیپال اور تھائی لینڈ کی کامیابی

جمعہ 24 نومبر 2017 15:41

بنکاک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2017ء) آئی سی سی ویمنز ورلڈ ٹی 20 کوالیفائنگ سیریز، ایشیا ریجن میں یو اے ای، نیپال اور تھائی لینڈ نے اپنے اپنے میچ جیت لئے۔

(جاری ہے)

تھائی لینڈ میں جاری ایونٹ کے دسویں میچ میں نیپال نے ملائیشیا کو 33 رنز سے ہرایا۔ ملائیشیا کی ٹیم 108 رنز کے تعاقب میں 75 رنز بنا سکی۔ یو اے ای نے ہانگ کانگ کو 8 وکٹوں سے زیر کیا، فاتح ٹیم نے 81 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ایک اور میچ میں تھائی لینڈ نے چین کو 8 وکٹوں سے شکست دی۔
وقت اشاعت : 24/11/2017 - 15:41:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :