دلروان پریرا کو ٹیسٹ میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے کیلئے ایک وکٹ درکار

جمعہ 1 دسمبر 2017 10:20

دلروان پریرا کو ٹیسٹ میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے کیلئے ایک وکٹ درکار
دہلی۔ یکم دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2017ء) سری لنکن سپنر دلروان پریرا کو ٹیسٹ میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے کیلئے ایک وکٹ درکار ہے، توقع ہے کہ وہ بھارت کے خلاف سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ میں یہ اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

آف سپنر اب تک 24 ٹیسٹ میچوں میں 99 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔ 70 رنز کے عوض 6 وکٹیں ان کی بہتری بائولنگ ہے۔ واضح رہے کہ بھارت اور سری لنکا کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ ہفتہ سے دہلی میں شروع ہوگا۔
وقت اشاعت : 01/12/2017 - 10:20:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :