ویرات کوہلی ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ ڈبل سنچریاں بنانے والے دنیا کے پہلے کپتان بن گئے

ویسٹ انڈیز کے برائن لارا نے پانچ ڈبل سنچریاں بنائی تھیں ،ْکوہلی سچن ٹنڈولکر اور وریندر سہواگ کے برابر آگئے

اتوار 3 دسمبر 2017 13:00

ویرات کوہلی ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ ڈبل سنچریاں بنانے والے دنیا کے پہلے کپتان بن گئے
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2017ء) بھارتی کپتان اور اسٹار بیٹسمین ویرات کوہلی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا ،ْوہ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ ڈبل سنچریاں بنانے والے دنیا کے پہلے کپتان بن گئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ویرات کوہلی نے سری لنکا کے خلاف دہلی ٹیسٹ کے دوسرے روزکیریئر چھٹی ڈبل سنچری اسکورکی ،ْجو بحیثیت کپتان دنیا کے کسی بھی کپتان کی سب سے زیادہ ڈبل سنچریاں ہیں، اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے برائن لارا نے پانچ ڈبل سنچریاں بنائی تھیں۔

(جاری ہے)

ویرات کوہلی چھ ڈبل سنچریوں کے ساتھ سچن ٹنڈولکر اور وریندر سہواگ کے برابر آگئے ہیں۔ٹنڈولکر نے بھی 6ڈبل سنچریاں بنائی تھیں جبکہ وریندر سہواگ نے چار ڈبل اور تین ٹرپل سنچریاں بنائیں۔واضح رہے کہ گذشتہ روز ٹیسٹ کے پہلے روز ویرات کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے پانچ ہزار رنز مکمل کیے تھے ،ْوہ یہ اعزاز پانے والے بھارت کے گیارہویں جبکہ کم ترین اننگز میں یہ اسکور کرنے والے چوتھے بیٹسمین ہیں۔سنیل گواسکرنے 95 ،ْسہواگ نے 99اور ٹنڈولکر نے 103اننگز کھیل کر پانچ ہزار رنز بنائے تھے جبکہ کوہلی نے 105اننگز کھیل کر یہ اعزاز حاصل کیا۔
وقت اشاعت : 03/12/2017 - 13:00:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :