ہماری ثقافت میں خواتین کا کام گھر کی صفائی اور کھانا پکانا ہے :عامر خان

منگل 5 دسمبر 2017 12:25

ہماری ثقافت میں خواتین کا کام گھر کی صفائی اور کھانا پکانا ہے :عامر خان
لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5دسمبر2017ء) برطانوی نژاد پاکستانی باکسر عامر خان کا کہنا ہے کہ وہ جس ثقافت سے تعلق رکھتے ہیں وہاں خواتین کاکام کھانابنانا اور گھر کی صفائی کرنا ہے۔عامر خان ان دنوں رئیلیٹی شو’آئی ایم سیلیبریٹی۔۔ گیٹ می آﺅٹ آف ہیئر‘ کا حصہ ہیں جہاں وہ اپنے کلچر اور خواتین سے متعلق بیان دے کر پھنس گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں عامر نے کہا کہ جب وہ کام سے گھر واپس لوٹتے ہیں تو انکی اہلیہ ان کےلئے کھانا بناتی ہیں کیونکہ یہ انکا کام ہے، ہماری ثقافت میں خواتین کا کام کھانا بنانا ہے اور وہ اس کام میں بہترین ہوتی ہیں، مردوں کاکام دراصل محنت والے کام کرنا ہوتا ہے،میں نے بھی کبھی کھانا نہیں بنایا۔

باکسر کےساتھ بات کرنےوالے دوسرے شخص نے کہا کہ گھر کاکام کرنا زیادہ محنت طلب ہوتا ہے میں جب اپنی نوکری میں مصروف ہوتا ہوں تو بالکل نہیں تھکتا تاہم گھر کے کام کرتے وقت تھک جاتا ہوں،آپ اپنے گھر کا کا م خود کرنے تک یہ نہیں جان پائیں گے کہ یہ کتنا مشکل کام ہے ۔ عامر خان نے جواب دیتے ہوئے کہا میرے گھر میں ڈش واشراور واشنگ مشین ہے لیکن مجھے سچ میں نہیں معلوم کہ انہیں استعمال کیسے کرتے ہیں، میں نے آج تک ان مشینوں کو چھوا بھی نہیں ہے۔

وقت اشاعت : 05/12/2017 - 12:25:17