ورلڈ ہاکی الیون 10 جنوری کو چار روزہ دورہ پر پاکستان پہنچے گی، سیکرٹری پی ایچ ایف شہباز سینئر

بدھ 6 دسمبر 2017 21:53

ورلڈ ہاکی الیون 10 جنوری کو چار روزہ دورہ پر پاکستان پہنچے گی، سیکرٹری پی ایچ ایف شہباز سینئر
لاہور۔4 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2017ء) ورلڈ ہاکی الیون دس جنوری کو چار روزہ دورہ پر پاکستان پہنچے گی ۔پی ایچ ایف کے سیکرٹری شہباز سینئر نے میڈیا کو بتایا کہ ٹیم اپنے دورہ کے دوران پاکستان ٹیم کے خلاف دو میچز کھیلے گی۔ٹیم پہلا میچ کراچی میں بارہ جنوری کو اور دوسرا میچ 14جنوری کو لاہور میں کھیلے گی ۔ورلڈ الیون ٹیم ہالینڈ ،جرمنی ،اسپین اور بیلجیم کے اولمپن کھلاڑیوں پر مشتعمل ہوگی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ٹیم کے دورہ کے دوران لاہور اور کراچی میں بہترین تقریبات منعقد کی جائے گی ۔ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان سے ملک میں انٹرنیشنل ہاکی کے ایونٹ کی راہ ہموار ہوگی ۔حکومت نے ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان اور پی ایچ ایل کے لئے این او سی جاری کیا ہوا ہے اور دونوں ایونٹس کا انعقاد بہترین طریقہ سے کیا جائے گا ۔پی ایچ ایل کے بارے میں انہوں نے کہاکہ اس کے میچز لاہور ،کراچی ،فیصل آباد اور سیالکوٹ میں ہوں گے ۔ہر سینٹر میں سات سے 8میچز ہوں گے ۔ان دونوں ایونٹس کے انعقاد سے ملک کا امیج بہتر ہوگا ۔
وقت اشاعت : 06/12/2017 - 21:53:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :