کورین ایمبیسیڈر نیشنل تائیکوانڈو چیمپن شپ میں شرکت کیلئے ٹیموں کی آمد کا سلسلہ کل شروع ہو گا

جمعرات 7 دسمبر 2017 13:35

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2017ء) پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے زیراہتمام 12 ویں کورین ایمبیسیڈر نیشنل تائیکوانڈو چیمپن شپ میں شرکت کیلئے ٹیموں کی آمد کا سلسلہ کل) جمعہ سے شروع ہو گا جبکہ ایونٹ کے ڈراز کے حوالے سے منیجر میٹنگ بھی کل جمعہ کو ہوگی۔

(جاری ہے)

پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر لیفٹیننٹ کرنل (ر) وسیم احمد جنجوعہ کے مطابق پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے زیراہتمام اور کورین ایمبیسی کے تعاون سے 12 ویں کورین ایمبیسیڈر نیشنل تائیکوانڈو چیمپن شپ9 سے 13 دسمبر تک پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں کھیلی جائے گی جس کیلئے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

چیمپئن شپ میں چاروں صوبے، فاٹا، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد جموں کشمیر، واپڈا ریلوے، پولیس، آرمی، ایچ ای سی اور تمام کلبز کے کھلاڑی شرکت کریں گے۔ ایونٹ میں مجموعی طور پر 1000 سے 1200 کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں سینئرز، انڈ17- ، انڈر14- اور انڈر11- کے مقابلے کھیلے جائیں گے۔ ایونٹ میں شرکت کیلئے تمام ٹیمیں 8 دسمبر کو اسلام آباد پہنچیں گی۔
وقت اشاعت : 07/12/2017 - 13:35:39