ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلرجندر محل اور ٹرپل ایچ کی جانب سے پنجابی بھنگڑے کا شاندارمظاہرہ

اتوار 10 دسمبر 2017 15:08

ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلرجندر محل اور ٹرپل ایچ کی جانب سے پنجابی بھنگڑے کا شاندارمظاہرہ
نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10دسمبر2017ء)کینیڈین نژاد بھارتی ریسلر جندر محل اور امریکی ریسلر ٹرپل ایچ نے ہفتے روز نئی دہلی میں ڈبلیو ڈبلیو ای ایونٹ میں میچ کے بعد پنجابی بھنگڑے کا شاندارمظاہرہ کیا ۔

(جاری ہے)

ڈبلیو ڈبلیو ای لیجنڈ ٹرپل ایچ نے مقابلے میں جندر محل کو اپنے مشہور داﺅ سے مات دی تھی ۔میچ کے بعد سنگھ بھائیوں اور جندر محل نے بھنگڑے کا مظاہرہ کرتے ٹرپل ایچ کو بھی وہی کرنے کی دعوت دی ، پہلے تو لیجنڈری ریسلر مسلسل انکار کرتے رہی تاہم بعد ازاں ان کے اصرا ر پنجابی بھنگڑا ڈال کر شائقین کے دل جیت لیے ۔
وقت اشاعت : 10/12/2017 - 15:08:35