شاہد آفریدی بھی ٹی ٹین لیگ کی حمایت میں سامنے آگئے

پیر 11 دسمبر 2017 11:45

شاہد آفریدی بھی ٹی ٹین لیگ کی حمایت میں سامنے آگئے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11دسمبر2017ء) مایہ ناز سابق آل راﺅنڈر شاہد آفریدی نے ایک نجی ٹی وی کے جانب سے ٹی 10 لیگ سے متعلق تنازعہ پر اپنے خیالات کا اظہار کردیا ۔

(جاری ہے)

شاہد آفریدی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں ٹی 10 لیگ کو بھی دیگر لیگز کی طرح سمجھنے اور اس کی حمایت کرنے کو کہنے کے ساتھ ساتھ لکھا کہ ”مجھے نہیں پتہ کہ اتنا ہنگامہ کیوں برپا ہے،ہمیں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور ٹی10 لیگ اور اس کی فرنچائزز کے مالکان کی حمایت کرنی چاہئے،چلو اسے بھی دنیا کی دیگر لیگز کی طرح سمجھیں، اپنے مقاصد کیلئے اسے متنازعہ نہ بنایا جائے، ہم سب کیلئے پاکستان سب سے پہلے ہے“۔
وقت اشاعت : 11/12/2017 - 11:45:34