بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمرہ کے دادا پراسرار حالت میں مردہ پائے گئے

پیر 11 دسمبر 2017 11:51

بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمرہ کے دادا پراسرار حالت میں مردہ پائے گئے
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2017ء) بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بومرہ کے دادا پراسرار حالت میں مردہ پائے گئے، 84سالہ سنتوکھ سنگھ کی لاش احمد آباد کے سبرامتی دریا سے ملی۔بھارتی میڈیا کے مطابق سنتوکھ سنگھ اٴْدھم سنگھ نگر سے احمد آباد جسپریت سے ملنے آئے تھے تاہم ذرائع کا کہنا کہ جسپریت کی والدہ نے اٴْنہیں اپنے بیٹے سے ملنے نہیں دیا۔

جسپریت کے دادا جمعہ کی دوپہر سیلاپتہ تھے اور گمشدگی کی ایف آئی آر احمد آباد کے ایک پولیس اسٹیشن میں درج کرادی گئی تھی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ جس وقت جسپریت بومرہ کے دادا کی لاش ملی ،ْوہ دھرم شالہ میں سری لنکا کے خلاف پہلے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں مصروف تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ممکنہ طور پر خودکشی ہوسکتا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سنتوکھ سنگھ گجرات کے ایک کامیاب بزنس مین تھے اور ان کی تین فیبریکشن فیکٹریاں تھیں تاہم بزنس تباہ ہونے کے باعث وہ رکشہ چلانے پر مجبور ہوگئے تھے۔رواں سال جولائی میں بھارتی اخبار سے بات کرتے ہوئے اٴْنہوں نے خواہش ظاہر کی تھی کہ وہ مرنے سے پہلے ایک بار جسپریت سے مل کر اسے گلے لگانا چاہتے ہیں۔
وقت اشاعت : 11/12/2017 - 11:51:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :