اٹلی میں انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی شادی کی تقریبات کا آغاز

پیر 11 دسمبر 2017 13:24

اٹلی میں انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی شادی کی تقریبات کا آغاز
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 دسمبر2017ء) بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی شادی کی تقریبات کا اٹلی میں آغاز ہوگیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اٹلی میں انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوچکا ہے، شادی ٹسکنی کے یادگار قلعے میں پندرہ دسمبر کو ہوگی۔شادی میں ناموار شخصیات کی شرکت متوقع ہے جن میں شاہ رخ خان،عامر خان،سچن ٹنڈولکر،یووراج سنگھ اور دوسری بڑی شخصیات شامل ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق شادی کی باضابطہ تقریب26دسمبر کو ممبئی میں ہوگی۔
وقت اشاعت : 11/12/2017 - 13:24:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :