روز ٹیلر کی شاندار بیٹنگ، ویسٹ انڈیز کے خلاف کیریئر کی 17 سنچری جڑ دی

پیر 11 دسمبر 2017 17:41

ہملٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2017ء) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل رائونڈر روز ٹیلر نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ہملٹن ٹیسٹ میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کیریئر کی 17 ویں سنچری جڑ دی۔

(جاری ہے)

پیر کو ہملٹن ٹیسٹ کے تیسرے روز کیویز ٹیم کے نامور آل رائونڈر روز ٹیلر نے مایہ ناز بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ویسٹ انڈین بائولرز کی خوب دھلائی کی اور وکٹ کے چاروں اطراف دلکش اسٹروکس کھیلے ناقابل شکست 107 رنز بنائے۔ یہ انکے ٹیسٹ کیریئر کی 17 ویں سنچری تھی۔ انہوں نے 11 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 107 رنز بنائے۔۔
وقت اشاعت : 11/12/2017 - 17:41:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :