سپینش فٹبال لیگ،بارسلونا نے ویلاریئل کو ہرا دیا

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلے ہاف میں زبردست مقابلہ، کوئی گول سکور نہ کیا جا سکا، 72 ویں منٹ میں بارسلونا کے سواریز ،83 ویں منٹ میں میسی نے گول کر کے اپنی ٹیم کو کامیابی دلا دی

پیر 11 دسمبر 2017 17:44

بارسلونا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2017ء) سپینش فٹبال لیگ کے میچ میں میسی کی ٹیم بارسلونا نے ویلاریئل کو دو صفر سے ہرا دیا ہے۔

(جاری ہے)

ہسپانوی لیگ کے میچ میں بارسلونا اور ویلاریئل کی ٹیمیں بھرپور کوشش کے باوجود پہلے ہاف میں گول نہ کر سکیں، میچ کے 72 ویں منٹ میں بارسلونا کی جانب سے لوئس سواریز نے شاندار گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلوا دی۔ 83 ویں منٹ میں ارجنٹائنی سٹار میسی نے مخالف گول پوسٹ پر کامیاب حملہ کرکے بارسلونا کی برتری دو صفر کر دی جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہی۔ ۔
وقت اشاعت : 11/12/2017 - 17:44:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :