کوہلی اور انوشکا شرما نے شادی کو خفیہ رکھنے کیلئے ریزورٹس منتظمین، میزبانوں اور مہمانوں سے بانڈ سائن کرائے

پیر 11 دسمبر 2017 18:17

کوہلی اور انوشکا شرما نے شادی کو خفیہ رکھنے کیلئے ریزورٹس منتظمین، میزبانوں اور مہمانوں سے بانڈ سائن کرائے
میلان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2017ء) بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما نے شادی کو خفیہ رکھنے کیلئے ریزورٹس منتظمین، میزبانوں اور مہمانوں سے بانڈ سائن کرائے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں نے اپنے قریبی دوستوں کو شادی کیلئے مدعو بھی کرلیا ہے لیکن شادی سے متعلق باقاعدہ کوئی اعلان نہیں کیا گیا بلکہ اسے خفیہ رکھنے کا فیصلہ کیا ۔

کوہلی اور انوشکا کی شادی دنیا کے مہنگے ترین ریزورٹس ’بوگو فینو چیتو‘ میں ہورہی ہے جو شہروں کی شوروغل سے دور پر فضا مقام ہے۔بھارتی فلم نیوز ویب سائٹ نے دعویٰ کیا کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے اپنی شادی کو خفیہ رکھنے اور کیمرے کی آنکھوں سے محفوظ رکھنے کے لیے بانڈ سائن کروائے ۔دونوں کی شادی کی تیاریوں میں لگے عملے، ڈانس، کھانے کے منتظمین سمیت مہمانوں سے بھی بانڈ سائن کرائے ہیں تاکہ شادی سے متعلق کوئی بھی بات میڈیا کے سامنے نہ آسکے۔

(جاری ہے)

بھاری ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ریزورٹس انتظامیہ نے بھی شادی کو خفیہ بنانے کے لیے کئی حفاظتی انتظامات کیے ہیں جس کے باعث شادی میں شریک افراد کے علاوہ کوئی اس پورے گاؤں میں داخل نہیں ہوسکتا ہے۔بوگو فینو چیتو ریزورٹس میں 22 کمرے ہیں جن میں 44 افراد ہی ٹھہر سکتے ہیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ دونوں ہی اپنی شادی کو خفیہ رکھنا چاہتے ہیں اور چند ہی افراد شادی میں شریک ہوں گے۔
وقت اشاعت : 11/12/2017 - 18:17:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :