چار روزہ انٹر تحصیل بوائز اینڈ گرلز بیڈمنٹن چیمپئن شپ 19دسمبر سے شروع ہوگی

بدھ 13 دسمبر 2017 22:52

چار روزہ انٹر تحصیل بوائز اینڈ گرلز بیڈمنٹن چیمپئن شپ 19دسمبر سے شروع ہوگی
ڈی جی خان ۔13دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2017ء)چار روزہ انٹر تحصیل بوائز اینڈ گرلز بیڈمنٹن چیمپئن شپ 19دسمبر سے ڈیرہ غازیخان سٹیڈیم میں شروع ہو رہی ہے جس کا افتتاح ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان محمد ابراہیم جنید اسی روز دس بجے صبح کریں گے۔

(جاری ہے)

․ واضح رہے کہ اس چیمپئن شپ میں ضلع کی متعدد ٹیمیں شریک ہوں گی۔․ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جمشید اقبال اور کوچ بیڈ منٹن عمران طو رنے اس ضمن میں جملہ انتظامات مکمل کر لیے ہیں ۔
وقت اشاعت : 13/12/2017 - 22:52:50