بنگلہ دیش، سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان تین ملکی سیریز 15 جنوری 2018 سے شروع ہوگی

جمعہ 15 دسمبر 2017 18:08

بنگلہ دیش، سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان تین ملکی سیریز 15 جنوری 2018 سے شروع ہوگی
ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 دسمبر2017ء) بنگلہ دیش 8 برس بعد آئندہ ماہ سہ ملکی ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کی میزبانی کرے گا، سیریز 15 جنوری سے شروع ہو گی جس میں میزبان بنگلہ دیش کے علاوہ سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیمیں شرکت کریں گی، اس سے قبل بنگلہ دیش نے آخری بار 2010 میں سہ ملکی سیریز کی میزبانی کی تھی۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے سہ ملکی ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا جس کے تحت سیریز سے قبل بنگلہ دیش الیون اور زمبابوے الیون کے درمیان 13 جنوری کو وارم اپ میچ کھیلا جائے گا جبکہ سیریز کا باضابطہ طور پر آغاز 15 جنوری سے ہو گا اور ابتدائی میچ میں بنگلہ دیش اور زمبابوے کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، تینوں ٹیمیں آپس میں دو، دو میچ کھیلیں گے، دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 27 جنوری کو کھیلا جائے گا، فائنل سمیت تمام میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے۔

وقت اشاعت : 15/12/2017 - 18:08:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :