پاکستان نے ایشیئن چیمپین ملائیشیا کو بھی شکست دیدی

جمعہ 15 دسمبر 2017 21:03

پاکستان نے ایشیئن چیمپین ملائیشیا کو بھی شکست دیدی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2017ء) پاکستان نے ایشیئن چیمپین ملائیشیا کو بھی شکست دیدی جبکہ اس سے پہلے پاکستان بھارت، ہانگ کانگ اور سنگاپور کو بھی شکست دے کر سیمی فائنل کے کوالیفائی کر چکا ہے، سیمی فائنل (آج) ہفتہ کو کوالالمپور ملائیشیا میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز پاکستان نے اپنے چوتھے میچ میں سخت مقابلہ کے بعد ایشین چیمپین ملائیشیا کو 46 مقبابلے 62 گولوں سے شکست دے کر چار پوانٹ حاصل کئے، پاکستان کے اب ٹوٹل 16 پوانٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر آ گیا ہے اور پاکستان پہلے ہی سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر چکا ہے۔

پاکستان کی طرف سے محمد اختر، عابد علی، علی رضا، عثمان بشیر، محبوب شاہ، محمد خورشید، یاور خان، محمد رضوان، زاہد اقبال، حارث کمال، صمد مسعود اور نصیب رضا نے بہترین کھیل پیش کیا۔
وقت اشاعت : 15/12/2017 - 21:03:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :