اداکارہ میرا نے سابق بھارتی آل راﺅنڈ ر روبن سنگھ کو اپنا پسندید ہ کھلاڑی قرار دیدیا

پیر 18 دسمبر 2017 15:06

اداکارہ میرا نے سابق بھارتی آل راﺅنڈ ر روبن سنگھ کو اپنا پسندید ہ کھلاڑی قرار دیدیا
شارجہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18دسمبر2017ء)لالی وڈ فلمسٹار میرا آج کل فلموں میں کم اور دیگر شعبہ ہائے زندگی میں زیادہ ایکٹو دکھائی دے رہی ہیں ۔ ایک جانب وہ اپنے مبینہ شوہر عتیق سے طلاق لینے کیلئے عدالت پہنچی ہوئی ہیں اور دوسری طرف کرکٹ کے نئے فارمیٹ ٹی ٹین لیگ کی حمایت کیلئے شارجہ کرکٹ گراﺅنڈ میں بھی نظر آئیں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو کے دوران جب میرا سے ان کے پسندیدہ کھلاڑی کا نام پوچھا گیا تو حیرت انگیز طور پر انہوں نے سابق بھارتی آل راﺅنڈر روبن سنگھ کا نام لیا ، میزبان نے حیرت زدہ انداز میں میرا سے استفسا ر کیاکہ انہیں تو ریٹائر ہوئے بھی کافی عرصہ بیت گیا ہے جس پر گھبرائی ہوئی میراجی نے پہلے مصباح الحق اور پھر شاہد آفریدی کو اپنا پسندیدہ کرکٹرقرار دیدیا۔

یاد رہے کہ روبن سنگھ نے اپنا آخری انٹر نیشنل میچ اپریل 2001ءمیں آسٹریلیا کیخلاف کھیلا تھا ۔ 

وقت اشاعت : 18/12/2017 - 15:06:34