سابق برازیلین مڈ فیلڈر ریکارڈو کاکانے پروفیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

پیر 18 دسمبر 2017 17:01

سابق برازیلین مڈ فیلڈر ریکارڈو کاکانے پروفیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
ریوڈی جنیرو(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18دسمبر2017ء) برازیل ،اے سی میلان اور ریا ل میڈرڈ کے سابق مڈ فیلڈر ریکارڈو کاکا نے فٹبال سے ریٹائر منٹ کا اعلان کردیا ہے ۔ 35سالہ کاکا نے اپنے ٹویٹر پر اکاﺅنٹ پر ریٹائر منٹ کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں اپنی سوچ سے زیادہ ملا ، اب وہ فٹبال کے میدان میں اپنے اگلے سفر کے لیے تیارہیں۔کاکا نے اعلان کیا تھا کہ وہ امریکی فٹبال کلب اورلانڈو سٹی کے ساتھ اپنے کانٹریکٹ میں مزید اضافہ نہیں کریں گے اور واپس اے سی میلان جانے کو ترجیح دیں گے ۔

کاکا کے مطابق وہ اے سی میلان میں بطور منیجر ،سپورٹس ڈائریکٹر یا کسی اور ایسی پوزیشن پر کام کرنا چاہیں گے جہا ں وہ ڈریسنگ روم اور گراﺅنڈ کے مابین پل کا کردار ادا کرسکیں۔اے سی میلان اور کاکا کے پہلے فٹبال کلب ساﺅ پالو نے انہیں کانٹریکٹ کی آفر کی تھی لیکن 2002ءکا ورلڈ کپ جیتے والی برازیلین ٹیم کے رکن اور 2007ءمیں پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ اپنے نام کرنے والے آخری برازیلین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کرنے والے کاکا کا کہا تھا کہ ریٹائر منٹ کے لیے یہ وقت بالکل درست ہے ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ کاکا نے برازیل کےلئے 2002ءسے 2016ءتک92میچز میں 29گولز سکور کیے جبکہ پروفیشنل کیریئر میں 461مقابلو ں میں149مرتبہ گیند کو جال کی راہ دکھائی ۔
وقت اشاعت : 18/12/2017 - 17:01:37