چار روز ٹیسٹ کیلئے جنوبی افریقی سکواڈ کا اعلان ، ڈی ویلیئرز اور ڈیل سٹین کی واپسی

منگل 19 دسمبر 2017 16:11

چار روز ٹیسٹ کیلئے جنوبی افریقی سکواڈ کا اعلان ، ڈی ویلیئرز اور ڈیل سٹین کی واپسی
کیپ ٹاﺅن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19دسمبر2017ء)جنوبی افریقہ نے زمبابوے کے خلاف تاریخی 4روزہ ٹیسٹ میچ کے لیے 14رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا ہے جس میں سابق کپتان اے بی ڈیویلیئرز ،فاسٹ باﺅلرز ڈیل سٹیل اور ورنن فلینڈر کی واپسی ہوئی ہے ۔دونوں ٹیموں کے مابین واحد4روزہ ٹیسٹ میچ26سے 29دسمبر تک سینٹ جونز پارک میں کھیلا جائے گا جس میں دو سال بعد ڈیویلیئر ز ، سٹین اور فلینڈر ایک ساتھ ان ایکشن ہوں گے ۔

(جاری ہے)

ڈیویلیئرز نے آخری مرتبہ جنوری 2016ءمیں انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ میچ میں حصہ لیا تھا جس کے بعد انہوں نے پروٹیز کرکٹ بورڈ سے آرام کی غرض سے مزید ٹیسٹ میچز کیلئے منتخب نہ کرنے کی درخواست کی تھی ، ڈیل سٹین نومبر 2016ءمیں کندھے کی انجری کا شکار ہونے کے بعد ٹیم میں واپسی کررہے ہیں جبکہ ورنن فلینڈر گزشتہ سال دورہ انگلینڈ میں زخمی ہونے کے باعث کرکٹ کے میدانوں سے دور ہوگئے تھے ۔ مڈل آرڈر بلے باز فاف ڈوپلیسی اس ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ دیگر میں ڈین ایلگر، ہاشم آملا ، اے بی ڈیویلیئرز، ڈیل سٹین ، مورنے مورکل ، ورنن فلینڈر ، کوئنٹن ڈی کوک ، ٹمبا باووما،تھیونس ڈی برین ، کیشو مہاراج،ایڈن مارکرن،اینڈیلے پھیلیکوایو اور کگیسو ربادا شامل ہیں ۔ 
وقت اشاعت : 19/12/2017 - 16:11:57