بی جے پی رہنما نے کوہلی اور انوشکا کی ”حب الوطنی “ پر سوال اٹھا دیا

منگل 19 دسمبر 2017 16:53

بی جے پی رہنما نے کوہلی اور انوشکا کی ”حب الوطنی “ پر سوال اٹھا دیا
ممبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19دسمبر2017ء)بھارت کی حکمران جماعت بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی ) کے ایک رہنما نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور ان کی نئی نویلی دلہن اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کی ”حب الوطنی “ پر سوال اٹھا دیا ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق پی جے پی کے رکن آئین ساز اسمبلی پنا لال سکیا نے سوال اٹھایا کہ وہ کیاوجہ تھی جس کے باعث انوشکا شرما اور ویرات کوہلی نے بھارت کی بجائے اٹلی میں شادی کی ؟ ۔
یاد رہے کہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی نے شادی کے لیے اٹلی کے دوردراز علاقے کا انتخاب کیا تھا ، کرکٹ اور بالی ووڈ سٹارز پر مشتمل یہ جوڑا 21دسمبر کو دہلی اور 26دسمبر کو ممبئی میں ایک ریسپشن پارٹی کا اہتمام کررہا ہے ۔
وقت اشاعت : 19/12/2017 - 16:53:51