ٹیسٹ اوپنر شرجیل خان شادی کے بندھن میں بندھ گئے

پیر 25 دسمبر 2017 17:00

ٹیسٹ اوپنر شرجیل خان شادی کے بندھن میں بندھ گئے
بہاولپور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25دسمبر2017ء)پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں سپاٹ فکسنگ کیس کے نتیجے میں 5سال کی پابندی بھگتنے والے اوپنر شرجیل خان شادی کے بندھن میں بندھ گئے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق شرجیل خان کی اہلیہ کا تعلق بہاولپور سے ہے اور وہ ان کی کزن بھی ہیں ،ہفتے کے روز ان کی مہندی کی رسم اداکی گئی تھی اور اب ان کے ولیمے کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر سامنے آگئی ہے ۔یاد رہے کہ پی ایس ایل کے دوسرے سیزن میں سپاٹ فکسنگ کے نتیجے میں شرجیل خان پر 5سال کی پابندی عائد کی گئی ہے جس میں سے ڈھائی سال وہ کسی بھی قسم کی کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے اور بقیہ عرصے کے دوران ان پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔
وقت اشاعت : 25/12/2017 - 17:00:54