فخر زمان کے سوا تمام کھلاڑی نیوزی لینڈ میں کھیل چکے ہیں ،امید ہے کھلاڑی اچھا پرفارم کرینگے‘ سرفراز احمد

بالنگ کا شعبہ مضبوط ہے ،کنڈیشن کو دیکھ کر فیصلہ کرینگے کتنے بالرز کے ساتھ میدان میں اترنا ہے ،شعیب ملک کو حفیظ کا کردار دیا جائیگا

منگل 26 دسمبر 2017 14:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 دسمبر2017ء) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ فخر زمان کے سوا تمام کھلاڑی نیوزی لینڈ میں کھیل چکے ہیں ،متوازن سکواڈ کا انتخاب کیا گیاہے اور قوی امید ہے کہ کھلاڑی نیوزی لینڈ میں اچھا پرفارم کریں گے ، بالنگ کا شعبہ مضبوط ہے تاہم وہاںکی کنڈیشن کو دیکھ کر فیصلہ کرینگے کتنے بالرز کے ساتھ میدان میں اترنا ہے ،دورہ نیوزی لینڈ میں شعیب ملک کو محمد حفیظ کا کردار دیا جائے گا ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دورہ نیوزی کیلئے کھلاڑیوں نے بھرپور محنت کی ہے ۔ اگر ہم اپنا ماضی کا ٹریک ریکارڈ دیکھیں تو بالنگ کا شعبہ کافی مضبوط رہا ہے ، انجریز کی وجہ سے مشکلات بڑھی ہیں لیکن ان کے متبادل جن بالرزکا انتخاب کیا گیا ہے امید ہے وہ اچھا پرفارم کرینگے۔

(جاری ہے)

بیٹنگ میں بھی کھلاڑی اچھا پرفارم کر رہے ہیں اور ہم نے اس شعبے میں بھارت، سری لنکا اور سائوتھ افریقہ کے خلاف اچھا پرفارم کیا یہ ۔

فخر زمان کے سوا تمام کھلاڑی نیوزی لینڈ میں کھیل چکے ہیں ۔ حفیظ ، شعیب اور بابر اعظم کی حالیہ دنوں میں اچھی پرفارمنس رہی ہے ،گھٹنے کی انجریز سے نجات کے بعد اظہر علی کی بھی واپسی ہوئی ہے ۔ ہم نہ صرف پریکٹس میچ بلکہ سیریز میں بھی اچھی پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے ۔ انہوںنے کہا کہ احمد شہزاد اچھا بیٹسمین ہے اور امید ہے کہ ٹی ٹونٹی میں اسکی جگہ بنے گی ۔

جب اظہر علی کو آرام کرایا گیا تو انعام الحق کو موقع ملا تو اس نے اپنی سلیکشن کو درست ثابت کیا ۔ انہوں نے کہاکہ عثمان شنواری نے اچھی کارکردگی دکھائی اور ہم سوچ رہے تھے کہ کسے کھلائیں اور کسے بٹھائیں لیکن بد قسمتی سے اسے انجری کا مسئلہ درپیش آ گیا ۔ انہوںنے کہا کہ عماد وسیم ،جنید اور عثمان شنواری انجریز کی وجہ سے دورہ میں شامل نہیں لیکن ان کی جگہ جو آئے ہیںوہ اچھا پرفارم کریں گے اور یہ تینوں بھی فٹ ہو کر ٹیم میں واپس آئیں گے ۔

انہوںنے دورہ نیوزی لینڈ کے حوالے سے کہا کہ ہوم کنڈیشنگ کا دورہ ہمیشہ ٹف ہوتا ہے ،عامر اور حسن علی پر ذمہ داری بڑھی ہے ، میری دعا ہے کہ بیٹنگ آڈر اچھا پرفارم کرے اور ہمیں اس میں تبدیلی کرنے کی ضرورت ہی پیش نہ آئے ۔قیادت کے ساتھ ساتھ مجھے بیٹنگ اور وکٹ کیپنگ پر توجہ مرکوز رکھنی ہوتی ہے ۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ دورہ نیوزی لینڈ میں صورتحال کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کرینگے کہ ہمیں چار یا پانچ بالرز کے ساتھ میدان میں اترنا ہے ۔

انہوں نے ٹی ٹین کرکٹ کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ انجوائے کرنے کے لئے تو یہ اچھا فارمیٹ ہے لیکن جب نوجوان اس کرکٹ کو دیکھیں گے تو وہ ون ڈے اور ٹیسٹ کی طرف نہیںجائیں گے ۔ انہوںنے کہا کہ یہ نہیں کہ ہم بالنگ پر انحصار کرتے ہیں بلکہ ہماری بیٹنگ بھی اچھی کارکردگی رہی ہے اور بھارت کے خلاف 339 کا ہندسہ جوڑاجبکہ اسی طرح ہم نے سائوتھ افریقہ اور سری لنکا کی طرف سے دئیے گئے بڑے ہدف حاصل کئے ۔

ہمارا صرف بالنگ نہیں بلکہ بیٹنگ میں بھی بہترین ردھم بنا ہوا ہے اور امید ہے کہا چھا پرفارم کریں گے۔انہوںنے کہا کہ میںنے اظہر علی اور فخر اعظم سے کہا ہے کہ وہ اپنا نیچرل گیم کھیلیں ۔ محمد حفیظ کی بطو رآل رائونڈر کارکردگی بہترین رہی ہے تاہم ایکشن کی زد میں آنے کی وجہ سے شعیب ملک جو پہلے بھی ریگولر بالنگ کرتے آرہے انہیں یہ کردار دیں گے ۔ پی سی بی نے محمد حفیظ کے لئے ٹیم بنائی ہے اور امید ہے کہ وہ جلد سے کلیئر ہو جائیں گے۔
وقت اشاعت : 26/12/2017 - 14:48:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :