کوہلی کو انوشکا سے شادی مہنگی پڑ گئی ،آئی سی سی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن سے محروم

منگل 26 دسمبر 2017 14:42

کوہلی کو انوشکا سے شادی مہنگی پڑ گئی ،آئی سی سی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن سے محروم
ممبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26دسمبر2017ء)بھارتی ٹیم کے کپتان ویرا ت کوہلی کو بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما سے شادی مہنگی پڑ گئی ،آئی سی سی کی نئی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں بھارتی بلے باز کو پہلی پوزیشن سے محروم ہونا پڑا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ویرات کوہلی انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کی ون ڈے اور ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پہلے اور ٹیسٹ رینکنگ میں دوسرے نمبر پر براجمان تھے جب انہوں نے مسلسل کھیلنے کے باعث سری لنکا کیخلاف ون ڈ ے اور ٹی ٹونٹی سیریز سے آرام لینے کا فیصلہ کیا اور موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

سری لنکا کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں بھی بھارت کا کلین سویپ مکمل ہونے پر آئی سی سی نے ٹی ٹونٹی رینکنگ جاری کی جس میں اس سیریز کاحصہ نہ بننے والے ویرات کوہلی کو زیادہ نقصان اٹھانا پڑااور وہ 48پوائنٹس گنوانے کے بعد824سے 776پوائنٹس پر تنزلی پاکرتیسرے نمبرپر چلے گئے ۔ 

وقت اشاعت : 26/12/2017 - 14:42:15