کوہلی ، انوشکا کی ٹویٹ سال2017 ءکی گولڈن ٹویٹ قرار

بدھ 27 دسمبر 2017 11:33

کوہلی ، انوشکا کی ٹویٹ سال2017 ءکی گولڈن ٹویٹ قرار
ممبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27دسمبر2017ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی اداکارہ انوشکا شرما سے شادی کی ٹویٹ 2017 ءکی گولڈن ٹویٹ قرار دی گئی ہے۔ویرات کوہلی اورانوشکا شرما کی اٹلی میں شادی کے گزشتہ ایک ماہ سے میڈیا میں چرچے ہیں ،انہوں نے اچانک اپنے چاہنے والوں کو یہ خبر ٹویٹ کے ذریعے دی اور یہی ٹویٹ 2017ءکی گولڈن ٹویٹ بن گئی۔

(جاری ہے)

ویرات کوہلی کی ٹویٹ کو 91 ہزار سے زائد بار ری ٹویٹ اور 5 لاکھ 43 ہزار سے زائد بار لائیک کیا گیا جب کہ اس پر 82 ہزار سے زائد کمنٹ بھی کیے گئے،
،انوشکا شرما کی پوسٹ کو 59 ہزار سے زائد ری ٹویٹ، 3 لاکھ 89 ہزار سے زائد لائیک کیا گیا اور 43 ہزار سے زائد لوگوں نے پوسٹ پر تبصرے بھی کیے۔
،واضح رہے ویرات کوہلی اور انوشکا شرما رواں ماہ کی 11 تاریخ کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔
وقت اشاعت : 27/12/2017 - 11:33:34