پانچویں بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب کل ہوگی

ہفتہ 6 جنوری 2018 22:36

پانچویں بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب کل ہوگی
لاہور۔6 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جنوری2018ء) پانچویں بلائینڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب کل (7 جنوری) لاہور میں منعقد ہوگی جس کے تمام تر انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے ہفتے کو اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب الحمرا کلچرل سنٹر لاہور میں ہو گی جس کے تمام تر انتظامات مکمل کرلیے گے ہیں۔

اس رنگا رنگ تقریب میں4 ممالک کے کھلاڑیوں کے علاوہ سپیشل ایجوکیشن پنجاب، ڈائریکٹوریٹ اسپیشل ایجوکیشن اسلام آباد، عقاب سکول آزاد کشمیر، سکول سسٹم اور بیکن ہاؤس کے بچوں سمیت ملک بھر سے ڈھائی ہزار سے زائد افراد شرکت کریں گے۔ سید سلطان شاہ نے کہاکہ افتتاحی تقریب7جنوری کو متحدہ عرب امارات اور پاکستان میں بیک وقت منعقد ہوگی، ویڈیو لنک کے ذریعے یہ تقریب دونوں مقامات پر دیکھی جائے گی۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہاکہ عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ7سی21 جنوری تک پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائیگا۔ان کا کہنا تھا کہ عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ میں6 ممالک کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جس میں میزبان پاکستان کے علاوہ بھارت ، نیپال ،بنگلہ دیش،آسٹریلیا اور سری لنکا شامل ہیں۔ پاکستان ، نیپال اور بنگلہ دیش اپنے افتتاحی میچز پاکستان میں کھیلیں گے جبکہ آسٹریلیا، سری لنکااور بھارت کی ٹیمیں اپنے تمام میچز متحدہ عرب امارات میں کھیلیں گے۔واضع رہے کہ افتتاحی تقریب میں4 ممالک کے کھلاڑیوں کے علاوہ ملک بھر سے ڈھائی ہزار سے زائد افراد شرکت کریں گے۔سید سلطان شاہ نے کہا کہ ورلڈ کپ کے انعقاد سے پوری دنیا میں پاکستان کا اچھا امیج ابھرے گا اور بلائینڈ کرکٹ کو بھی فروغ ملے گا ۔
وقت اشاعت : 06/01/2018 - 22:36:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :