زخمی آسٹریلوی بلے باز کرس لین انگلینڈ کیخلاف ون ڈ ے سیریز سے باہر

پیر 8 جنوری 2018 13:07

زخمی آسٹریلوی بلے باز کرس لین انگلینڈ کیخلاف ون ڈ ے سیریز سے باہر
سڈنی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8جنوری2018ء)جارح مزاج آسٹریلوی بلے باز کرس لین زخمی ہونے کے باعث انگلینڈ کیخلاف ون ڈ ے سیریز سے باہر ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

27سالہ کرس لین بگ بیش لیگ میں برسبین ہیٹ کی نمائندگی کرتے ہوئے جمعے کو پرتھ سکارچرزکیخلاف میچ کے دوران دائیں پنڈلی میں کھچاو کا شکار ہوئے تھے اور ڈاکٹرز کے مطابق انہیں انجری سے چھٹکارا پانے کے لیے کم از کم تین سے چار ہفتے درکار ہوں گے جس کے بعد وہ رواں ماہ انگلینڈ کیخلاف شیڈول ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے ہیں ۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق لین کے متباد ل کھلاڑی کے نام کا اعلان جلد کیا جائے گا اور ممکنہ طور پر آل راﺅنڈر گلین میکسویل ان کی جگہ لیں گے ۔ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے مابین 5ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا مقابلہ اتوار کو میلبورن کرکٹ گراﺅنڈ میں کھیلا جائے گا ۔ 

وقت اشاعت : 08/01/2018 - 13:07:06