ڈیل سٹین انجری کے باعث بھارت کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز سے آئوٹ

پیر 8 جنوری 2018 22:53

ڈیل سٹین انجری کے باعث بھارت کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز سے آئوٹ
کیپ ٹائون ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جنوری2018ء) جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بائولر ڈیل سٹین انجری کے باعث بھارت کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈیل سٹین بھارت کے خلاف کیپ ٹائون ٹیسٹ کے دوسرے روز بائولنگ کے دوران ایڑی کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے تھے۔ میڈیکل رپورٹ کے مطابق ان کی انجری سنجیدہ نوعیت کی ہے اور انہیں مکمل طور پر فٹ ہونے میں چار سے چھ ہفتے درکار ہوں گے۔ اس طرح وہ بھارت کے خلاف سیریز کے بقیہ ٹیسٹ میچز میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔
وقت اشاعت : 08/01/2018 - 22:53:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :