سہ ملکی ون ڈے سیریز، ایڈجائس کی ناقابل شکست سنچری

آئرلینڈ کا یو اے ای کو 4 وکٹوں سے ہرا کر فاتحانہ آغاز، جائس میچ کے بہترین کھلاڑی قرار

جمعرات 11 جنوری 2018 22:21

سہ ملکی ون ڈے سیریز، ایڈجائس کی ناقابل شکست سنچری
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جنوری2018ء) ایڈجائس کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت آئرلینڈ نے متحدہ عرب امارات کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر سہ ملکی ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سیریز میں فاتحانہ آغاز کیا، فاتح ٹیم نے 223 رنز کا ہدف آخری اوور کی دوسری گیند پر 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، ایڈجائس نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 116 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو دبئی میں شروع ہونے والی سہ ملکی سیریز کے ابتدائی میچ میں یو اے ای کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 222 رنز بنائے، رمیض شہزاد 75 رنز بنا کر نمایاں رہے، محمد بوٹا 37، اشفاق احمد 35، غلام شبیر 21 اور کپتان روہان مصطفیٰ 2 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، رینکن، میکارتھے، چیس اور کیون اوبرائن نے دو، دو وکٹیں لیں، جواب میں آئرش ٹیم نے مطلوبہ ہدف 49.2 اوورز میں 6 وکٹوں پر پورا کیا، ایڈجائس نے 116 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا، ولسن 53 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے، محمد نوید اور احمد رضا نے دو، دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ ۔
وقت اشاعت : 11/01/2018 - 22:21:23