ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کا21سالہ پرانا ریکارڈ برابر کردیا

پیر 15 جنوری 2018 16:08

ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کا21سالہ پرانا ریکارڈ برابر کردیا
سنچورین(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15جنوری2018ء)بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کا21سالہ پرانا ریکارڈ برابر کردیا ۔ 29سالہ ویرات کوہلی نے جنوبی افریقہ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز اپنے ٹیسٹ کیریئرکی 21ویں اور جنوبی افریقہ کیخلاف ان کے ہوم گراﺅنڈز پر دوسری سنچری تھی ، کوہلی اب بھارت کے لیے زیاد ہ ٹیسٹ سنچریاں سکور کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر آگئے ہیں ، اس فہرست میں پہلانمبر سچن ٹنڈولکر(51)،دوسرا راہول ڈریوڈ(36)،تیسرا سنیل گواسکر(34)،چوتھا وریندر سہواگ(23) اور 5واں نمبر محمد اظہر الدین(22) کا ہے ۔

(جاری ہے)

کوہلی بطور کپتان جنوبی افریقہ میں سنچری سکور کرنے والے دوسرے بھارتی بلے باز ہیں ، اس سے قبل سچن ٹنڈولکر نے آخری مرتبہ1997ءمیں پروٹیز کے دیس میں بطور قائد سنچری سکور کی تھی ۔ 

وقت اشاعت : 15/01/2018 - 16:08:30