پاکستانی باﺅلرز نے نہ گرینڈ ہوم کو باﺅنسر کرایا نہ اس پر اٹیکنگ باﺅلنگ کی : شعیب اختر

منگل 16 جنوری 2018 16:13

پاکستانی باﺅلرز نے نہ گرینڈ ہوم کو باﺅنسر کرایا نہ اس پر اٹیکنگ باﺅلنگ کی : شعیب اختر
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16جنوری2018ء)قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باﺅلرشعیب اختر کا کہنا ہے کہ کولن ڈی گرینڈ ہوم جب بیٹنگ کرنے آیا تو نہ اسے باﺅنسرکروایا گیا اور نہ اٹیکنگ باﺅلنگ کی گئی ،صاف نظر آرہا ہے کہ محمد عامر پہلا اوور کروانے سے پہلے وارم اپ ہی نہیں ہوئے ۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ کے ہاتھوں چوتھے میچ میں شرمناک شکست کے بعدنجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ محمد عامر اوور کرنے سے قبل وارم اپ نہیں ہوتے اور اسی لیے باﺅلنگ کرتے ہوئے زور نہیں لگا پاتے ، گرینڈہوم کو بیٹنگ کے آغاز پرنہ باﺅنسر کروائے گئے اور نہ ہی بھرپور طریقے سے اٹیک کیا گیا ،ایسالگ رہا ہے کہ ہمارے فاسٹ باﺅلرز نے فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ ون ڈے کے نہیں بلکہ ٹی ٹونٹی کے باﺅلرز بنیں گے۔

شعیب اختر کا مزیدکہنا تھا کہ ہمارے پاس سٹرائیک باﺅلر بھی نہیں ہیں اور کیوی بلے بازوں کو با آسانی سنگلز بھی دے رہے تھے ،ایسی صورتحال میں وسیم اکرم ، وقار یونس اور میں وکٹ نکا ل لیا کرتے تھے لیکن عامر تو بے ضرر باﺅلنگ کر وا رہے تھے ، اگر ہم نے اگلا ون ڈے جیت تو بھی بڑی بات ہوگی۔
وقت اشاعت : 16/01/2018 - 16:13:00