اسلام آبادمریدین بی ڈویژن فٹ بال لیگ کے تین میچز کل کھیلے جائیں گے

جمعہ 19 جنوری 2018 15:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2018ء)اسلام آبادمریدین بی ڈویژن فٹ بال لیگ کے مزید تین میچز کل20 جنوری کو ٹی اینڈ ٹی گرائونڈ پر کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

پہلا میچ فرینڈز اور کارواں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دوسرے میچ میں ماڈل ٹائون کلب کا مقابلہ جی ایٹ یونائیٹڈ کلب سے ہوگا جبکہ تیسرے میچ میں گلگت بلتستان اور جموں کشمیر کی ٹیمیں مدمقابل ہونگے۔ لیگ میں 24 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
وقت اشاعت : 19/01/2018 - 15:28:56