آسٹریلین اوپن ٹینس، ایلینا سوتیلانا، ایلر مرٹنز، مارٹک، اور سوریز ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں داخل

جمعہ 19 جنوری 2018 18:20

آسٹریلین اوپن ٹینس، ایلینا سوتیلانا، ایلر مرٹنز، مارٹک، اور سوریز ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں داخل
میلبورن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2018ء) ایلینا سوتیلانا، ایلیز مرٹنز، مارٹک اور سوریز پیش قدمی برقرار رکھتے ہوئے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں داخل ہو گئیں۔

(جاری ہے)

سال کے پہلے گرینڈ سلام کے سلسلے میں گزشتہ روز کھیلے گئے لاسٹ 32 رائونڈ میچز میں یوکرینی کھلاڑی سوتیلانا نے ہم وطن 15 سالہ کھلاڑی مارتا کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 6-2 سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا جبکہ فتح کے ساتھ ہی سوتیلانا پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں، ایلیز مرٹنز بھی تیسری رکاوٹ عبور کرنے میں کامیاب رہیں، انہوں نے علیزے کورنیٹ کو شکست فاش سے دوچار کیا، ایلرٹووا نے لینٹ کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا، سپین کی کارلا سوریز نوارو بھی تیسری آزمائش میں کامیاب رہیں، انہوں نے کایا کنیپی کو زیر کیا، ریبری کووا اور مارٹک بھی اپنی اپنی حریفوں کو ہرا کر پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔

وقت اشاعت : 19/01/2018 - 18:20:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :