سفارووا اور سٹرائیکووا نے دوسرا مرحلہ عبور کر کے آسٹریلین اوپن ویمنز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

جمعہ 19 جنوری 2018 20:21

سفارووا اور سٹرائیکووا نے دوسرا مرحلہ عبور کر کے آسٹریلین اوپن ویمنز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
میلبورن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2018ء)لوسی سفارووا اور بربورا سٹرائیکووا پر مشتمل جمہوریہ چیک کی جوڑی نے پیش قدمی برقرار رکھتے ہوئے سال کے پہلے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن ویمنز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا میں جاری ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے ویمنز ڈبلز لاسٹ 32 رائونڈ میچ میں سفارووا اور سٹرائیکووا پر مشتمل جمہوریہ چیک کی جوڑی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اولارو اور ساوچک کو 6-2 اور 6-2 سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی۔
وقت اشاعت : 19/01/2018 - 20:21:15