دوسری آل پاکستان گرلز سکولز اینڈ کالجز تھروبال چمپئن شپ 14 فروری سے شروع ہوگی

دونوں ایونٹ میںبہتر ی کھلاڑیوںکو پانچ، پانچ ہزار روپے انعام دیا جائے گا

اتوار 21 جنوری 2018 14:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2018ء) دوسری آل پاکستان گرلز سکولز اینڈ کالجز تھروبال چمپئن شپ 14 فروری سے لاہور میں شروع ہوگی ،ْ پاکستان تھروبال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں نے بتایا کہ چمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں،چمپئن شپ میں دو کیٹگریز کے مقابلے ہونگے جن میں انڈر14 اور انڈر19- شامل ہیں، اور ایونٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے منیجرز میٹنگ 13 فروری کو سٹی سکول میں ہونگی جس میں ڈراز کا اعلان کیا جائیگا اور نئے قوانین کے بارے میں بھی آگا ہ کیا جائے گا،ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب 16 فروری کو ہوگی جس میں اول آنے والی ٹیموں کو ایک، ایک لاکھ روپے جبکہ دوئم آنے والی ٹیموں پچاس، پچاس ہزار روپے کے ساتھ، ساتھ میڈلز اور اسناد تقسیم کی جائیں گی، دونوں ایونٹ میںبہتر ی کھلاڑیوںکو پانچ، پانچ ہزار روپے انعام دیا جائے گا-
وقت اشاعت : 21/01/2018 - 14:10:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :