نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پہلے بین الاقوامی ٹی 20 کرکٹ میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی

کولن منرو کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا

پیر 22 جنوری 2018 11:30

ویلنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء) نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پہلے بین الاقوامی ٹی 20 کرکٹ میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔ کیویز بائولرز کے سامنے پاکستانی ٹیم ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور خزاں رساں پتوں کی طرح یکے بعد دیگرے پویلین لوٹتی چلی گئی، پاکستان کے آٹھ کھلاڑی مجموعی 83 سکور پر پویلین لوٹ گئے جن میں ٹیم کپتان سمیت نو کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکے، پاکستان ٹیم پورے 20 اوورز بھی نہ کھیل سکی پوری ٹیم 19.4 اوورز میں 105 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی، بابر اعظم نے 41 رنز بنائے، نیوزی لینڈ کی طرف سے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹم سائوتھی اور سیٹھ رانسی نے 3,3 ، مچل سانٹنر نے 2 جبکہ انارو کچن اور کولن منرو نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا، کیویز ٹیم نے کولن منرو کی شاندار آل رائونڈ کارکردگی کی بدولت مطلابہ ہدف 15.5 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

(جاری ہے)

کولن منرو ناقابل شکست 49 رنز اور روز ٹیلر ناقابل شکست 22 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔ پاکستان کی طرف سے رومان رئیس نے دو جبکہ شاداب خان ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ کولن منرو کو شاندار آل رائونڈ کارکردگی کی بدولت میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ منگل کو دونوں ٹیموں کے درمیان میچ شروع ہوا تو کیویز ٹیم کے کپتان ٹم سائوتھی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کی طرف سے فخر زمان اور عمر آمین نے اننگز کا آغاز کیا جو مایوس کن رہا، کیویز بائولرز کے سامنے پاکستانی ٹیم ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور خزاں رساں پتوں کی طرح یکے بعد دیگرے پویلین لوٹتی چلی گئی۔ پاکستان کے آٹھ کھلاڑی مجموعی 83 سکور پر پویلین لوٹ گئے جن میں سے نو کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکے۔ فخر زمان پہلے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو محض 3 رنز بناکر ٹم سائوتھی کی گیند پر اناروکچن کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے، عمر آمین دوسرے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو بغیر کوئی رن بنائے اور سیٹھ رانسی کی گیند پر انارو کچن کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے، محمد نواز تیسرے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 7 رنز بناکر ٹم سائوتھی کی گیند پر منرو کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے، حارث سہیل بھی دوہرا ہندسہ عبور کرنے میں ناکام رہے اور 9 رنز بناکر انارو کچن کی گیند پر ٹام بروس کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے، پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد بھی کوئی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے اور 9 رنز بناکر مچل سانٹنر کی گیند پر وکٹ کیپر گلین فلپس کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے، شاداب خان پاکستان کے چھٹے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو بغیر کوئی رن بنائے مچل سانٹنر کی گیند پر وکٹ کیپر گلین فلپس کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے، فہیم اشرف ساتویں آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 7 رنز بناکر ٹم سائوتھی کی گیند پر ٹام بروس کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے، حسن علی 23 رنز بناکر سیٹھ رانسی کی گیند پر ٹم سائوتھی کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے، محمد عامر 3 رنز بناکر سیٹھ رانسی کی گیند پر ٹم سائوتھی کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے، بابر اعظم پاکستان ٹیم کے آخری آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 41 رنز بناکر کولن منرو کی گیند پر ٹام بروس کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے، رومان رائیس بغیر کوئی رن بنائے ناٹ آئوٹ رہے۔

پاکستان کی ٹیم 19.4 اوورز میں 105 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی اور اس نے کیویز کو میچ میں کامیابی کے لئے 106 رنز کا ہدف دیا۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹم سائوتھی اور سیٹھ رانسی نے 3,3 ، مچل سانٹنر نے 2 جبکہ انارو کچن اور کولن منرو نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے 106 رنز ہدف کے تعاقب میں مارٹن گپٹل اور کولن منرو نے اننگز کا آغاز کیا۔

مارٹن گپٹل پہلے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 2 رنز بناکر رومان رئیش کی گیند پر محمد نواز کے ہاتھوںکیچ آئوٹ ہوگئے، گلین فلپس دوسرے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 3 رنز بناکر رومان رئیس کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔ ٹام بروس نیوزی لینڈ کے تیسرے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 26 رنز بناکر شاداب خان کی گیند پر فخر زمان کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔

کیویز نے مطلوبہ ہدف 15.5 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کر کے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی، کولن منرو ناقابل شکست 49 رنز اور روز ٹیلر ناقابل شکست 22 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ پاکستان کی طرف سے رومان رئیس نے دو جبکہ شاداب خان ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ کولن منرو کو شاندار آل رائونڈ کارکردگی کی بدولت میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
وقت اشاعت : 22/01/2018 - 11:30:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :