آل پاکستان انٹربورڈ سپورٹس گالا 25 جنوری سے اسلام آباد میں شروع ہوگا

پیر 22 جنوری 2018 20:37

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء) آل پاکستان انٹربورڈ سپورٹس گالا 25 جنوری سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگا، جس میں بوائز اور گرلز کھلاڑی حصہ لیں گے، گرلز کے مقابلے 25 سے 28 جنوری تک ہونگے جبکہ بوائز کے مقابلے 30 جنوری سے 2 فروری تک منعقد ہونگے،بوائز اور گرلز کھلاڑی پانچ، پانچ مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لیں گے،بوائز مقابلوں میں اتھیلٹکس، فٹ بال، والی بال، کراٹے اور چک بال جبکہ خواتین مقابلوں میں اتھیلٹکس، رسہ کشی، نیٹ بال، ٹیبل ٹینس اور والی بال شامل ہیں،ایونٹ میں شرکت کے لئے گرلز کھلاڑی 24 جنوری کو جبکہ بوائز کھلاڑی 29 جنوری کو اسلام آباد میں پہنچیں گے،پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل شاہد اسلام نے بتایا کہ ایونٹ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اورپاکستان سپورٹس بورڈ گالا کے لئے سہولیات فراہم کرے گا۔

وقت اشاعت : 22/01/2018 - 20:37:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :