آسٹریلیا کا جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان،

میکسویل اور میتھیوویڈ بدستور نظرانداز، جان ہولانڈ اور جے رچرڈسن کی حیران کن طور پر سکواڈ میں طلبی

منگل 23 جنوری 2018 18:29

آسٹریلیا کا جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان،
سڈنی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2018ء) کرکٹ آسٹریلیا کی سلیکشن کمیٹی نے آئندہ ماہ دورہ جنوبی افریقہ کیلئے ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان کر دیا، گلین میکسویل اور میتھیوویڈ کو بدستور نظر انداز کر دیا گیا، جان ہولانڈ اور جے رچرڈسن کی حیران کن طور پر ٹیم میں طلبی ہوئی ہے، وکٹورین لیفٹ آرم سپنر 30 سالہ ہولانڈ کی قریباً دو برس بعد سکواڈ میں واپسی ہوئی ہے، انہوں نے 2016ء کے وسط میں سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ٹیم کی نمائندگی کی تھی۔

(جاری ہے)

اعلان کردہ ٹیم کپتان سٹیون سمتھ، ڈیوڈ وارنر، کیمرون بینکرافٹ، جیکسن برڈ، پیٹ کمنز، پیٹر ہینڈزکامب، جوش ہیزلووڈ، جان ہولانڈ، عثمان خواجہ، نیتھن لیون، مچل مارش، شان مارش، ٹیم پین، جے رچرڈسن اور مچل سٹارک پر مشتمل ہے۔
وقت اشاعت : 23/01/2018 - 18:29:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :