بگ بیش ٹونٹی ٹونٹی میں حاصل ہونےوالا تجربہ نیوز ی لینڈ کیخلاف سیریز میں کام آیا:شاداب خان

اتوار 28 جنوری 2018 15:08

بگ بیش ٹونٹی ٹونٹی میں حاصل ہونےوالا تجربہ نیوز ی لینڈ کیخلاف سیریز میں کام آیا:شاداب خان
ماﺅنٹ ماﺅنگانوئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28جنوری2018ء)قومی ٹیم کے لیگ سپنر شاداب خان کا کہنا ہے کہ بگ بیش ٹونٹی ٹونٹی میں حاصل ہونے والا تجربہ نیوز ی لینڈ کیخلاف سیریز میں کام آیا ۔

(جاری ہے)

تیسرے ٹی ٹونٹی میں مین آف دی میچ کا ایوارڈ اپنے نام کرنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شاداب خان کا کہنا تھا کہ اس ایوارڈ پر وہ اللہ کے بعد اپنے والدین کے شکر گزار ہیں ،یہاں کھیلنے کا انہیں بہت مزہ آیااور بگ بیش سے حاصل کردہ تجربہ انہوں نے یہاں استعمال کیا ۔

شاداب کا کہنا تھا کہ ہمارے ٹاپ آرڈ ر نے ون ڈے میں زیادہ سکور نہیں کیا تاہم ٹی ٹونٹی میں عمدہ کھیل پیش کیا جس نے ٹیم کی پرفارمنس پر بہت فرق ڈالا ، نیوزی لینڈ میں کھیلنے کا انہیں بہت مزہ آیا ، اب پاکستان سپر لیگ کھیلنے کی تیاری کریں گے ۔ 

وقت اشاعت : 28/01/2018 - 15:08:06