ورلڈ کپ 2018ءمیں پاکستانی فٹبال استعمال کیے جائیں گے

پیر 29 جنوری 2018 15:43

ورلڈ کپ 2018ءمیں پاکستانی فٹبال استعمال کیے جائیں گے
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29جنوری2018ء)روس میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ میں پاکستانی شہر سیالکوٹ کے فٹ بال استعمال کئے جائینگے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی سفیر ایلکسی ڈیڈوو نے فیفا ورلڈ کپ 2018 ءمیں پاکستانی فٹ بال استعمال کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کھیلوں کا معیاری سامان تیار کرنے والا ملک ہے، پاکستان کے ساتھ مزید شعبوں میں بھی تعاون بڑھائیں گے۔

وقت اشاعت : 29/01/2018 - 15:43:57