سرفراز احمد لگاتار5ویں ٹی ٹونٹی ٹرافی گھر لائیں گے

پیر 29 جنوری 2018 17:03

سرفراز احمد لگاتار5ویں ٹی ٹونٹی ٹرافی گھر لائیں گے
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29جنوری2018ء) سرفراز احمد نے بطور کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم اب تک کوئی ٹی ٹونٹی سیریز نہیں ہاری ہے۔ بھارت میں پونے دو سال پہلے ہونے والے آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹونٹی کے بعد پاکستان نے مسلسل پانچویں ٹی ٹونٹی سیریز جیتی ہے۔

(جاری ہے)

سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان نے اب تک 17میں سے14ٹی ٹونٹی میچ جیتے ہیں جب کہ تین میں انہیں شکست ہوئی ہے۔

وقت اشاعت : 29/01/2018 - 17:03:41