سابق کرکٹر سعید انور کے بہنوئی لاپتہ ، نقاب پوش افراد گھر سے اٹھا کر لے گئے ، اہلیہ نے تھانے میں درخواست دیدی

لیپ ٹاپ ، موبائل فون سمیت دیگر سامان بھی ساتھ لے گئے ،آئی جی پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او سے رپورٹ طلب کرلی

پیر 29 جنوری 2018 20:08

سابق کرکٹر سعید انور کے بہنوئی لاپتہ ، نقاب پوش افراد گھر سے اٹھا کر لے گئے ، اہلیہ نے تھانے میں درخواست دیدی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2018ء) سابق کرکٹر سعید انور کے بہنوئی لاپتہ ہو گئے ،ا ہلیہ شکیلہ انور نے اندراج مقدمہ کی درخواست تھانہ جنوبی چھائونی میں جمع کرا دی جبکہ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطاق سابق کرکٹر سعید انور کی بہن شکیلہ انور نے تھانہ جنوبی چھائونی میں درخواست دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ انکے شوہر شوہر اسد منیر کو گھر سے اغواء کرلیا گیا ۔

دس روز قبل رات ڈیڑھ بجے سرکاری گاڑیوں میں سوار وردی اور سادہ لباس میں ملبوس نقاب پوش افراد ان کے گھر کی دیوار پھلانگ کر داخل ہوئے اور ان کے شوہر اسد منیر کو اٹھا کر لے گئے۔شکیلہ انور کی درخواست کے مطابق گھر میں گھسنے والے افراد لیپ ٹاپ ، موبائل فون سمیت دیگر سامان بھی ساتھ لے گئے اور شوہر سے اب تک کوئی رابطہ نہیں ہوا۔پولیس کے مطابق اسد منیر کے معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے تاہم واقعے کا ابھی مقدمہ درج نہیں کیا گیا ہے۔
وقت اشاعت : 29/01/2018 - 20:08:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :