خواتین کیلئے مردوں کا فٹبال میچ دیکھنا غیر اسلا می قرار،بھارتی مفتی کا فتویٰ

بدھ 31 جنوری 2018 14:07

خواتین کیلئے مردوں کا فٹبال میچ دیکھنا غیر اسلا می قرار،بھارتی مفتی کا فتویٰ
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 جنوری2018ء) بھارتی مفتی نے خواتین کی جانب سے مردوں کے فٹبال میچ دیکھنے کو غیر اسلامی قرار دیدیا۔

(جاری ہے)

غیرملکی میڈیا کے مطابق شمالی بھارت میں واقع دارالعلوم کے سربراہ مفتی اطہر قاسمی نے خواتین کی جانب سے مردوں کا فٹبال میچ دیکھنے کیخلاف فتویٰ جاری کرتے ہوئے کہا ہیکہ خواتین کو مردوں کا فٹبال میچ دیکھنے کی اجازت نہیں ہونا چاہیے کیوں کہ بے لباس گھٹنے دیکھنا غیر اسلامی ہے۔واضح رہے کہ مفتی قاسمی کا فتویٰ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ جب سعودی عرب نے گزشتہ ماہ کے اوائل میں خواتین کو اسٹیڈیم میں مردوں کا فٹبال میچ دیکھنے کی اجازت دی تھی
وقت اشاعت : 31/01/2018 - 14:07:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :