بیوی کی توہین ،عامر خان کینیڈین باکسر پر ٹوٹ پڑے

بدھ 31 جنوری 2018 13:55

بیوی کی توہین ،عامر خان کینیڈین باکسر پر ٹوٹ پڑے
لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔31جنوری2018ء)برطانوی باکسر عامر خان حریف کینیڈین باکسر کی جانب سے منفی ریمارکس پر آپے سے باہر ہوگئے اور فل لوگریکو پر پانی کی بوتل انڈیل دی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز باکسر عامر خان اور ان کے حریف باکسر فل لو گریکو کے درمیان ایک پریس کانفرنس کے دوران اس وقت بدمزگی پیدا ہوگئی جب گریکو نے سب کے سامنے نہ صرف عامر خان کی نجی زندگی کے بارے میں بولنا شروع کردیا بلکہ ان کی بیوی فریال مخدوم اور انتھونی جوشوا کے تعلقات کے بارے میں بھی نازیباکلمات کہنے شروع کردئیے، پہلے تو عامر خان گریکو کی بات پر مسکراتے رہے تاہم معاملہ برداشت سے باہر ہونے پر انہوں نے ٹیبل پر رکھا ہوا پانی کا گلاس گریکو کے منہ پر دے مارا اور اس کے بعد ان پر مکے برسانے کی کوشش کی تاہم تقریب میں موجود دیگرافراد نے بیچ بچاو¿ کرایا۔

واضح رہے کہ عامر خان اس سے قبل کافی خوش نظر آرہے تھے اور انہوں خود پر تنقید کو بھی نظر انداز کیا تھا۔

وقت اشاعت : 31/01/2018 - 13:55:32