فرنچ ریفری ٹونی چھاپرون پر پابندی عائد

ہفتہ 3 فروری 2018 16:04

فرنچ ریفری ٹونی چھاپرون پر پابندی عائد
پیرس (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3فروری 2018ء)فرنچ ریفری ٹونی چھاپرون پر فرنچ لیگ ون فٹ بال میں نینٹس کے کھلاڑی ڈیگو کارلوس کو لات مارنے پر 6 ماہ کی پابندی عائد کردی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

پیرس سینٹ جرمین اور نینٹس کے مابین مقابلے کے دوران نینٹس کے دفاعی کھلاڑی ڈیگو کارلوس پیرس کے فارورڈکو روکنے کے لیے جارہے تھے جب غیرا رادی طور پر ان کی ٹانگ لگنے سے ریفری ٹونی چھاپرون زمین پر گر گئے اور پھرانہوں نے زمین پر گرے گرے ہی ٹونی کو پہلے لات ماری اور پھر ریڈ کارڈ دکھا کر باہر نکا ل دیا ۔ ایونٹ کے انضباطی کمیشن نے سماعت کے دوران تمام شواہد کا جائزہ لینے کے بعد اپنا فیصلہ سنایا تاہم ان کی سزا میں 3 ماہ کی معطل پابندی بھی شامل ہے۔ 

وقت اشاعت : 03/02/2018 - 16:04:50