انگلش فٹبال پریمیئر لیگ: لیور پول اور ٹاٹنہیم کی ٹیم کے درمیان دلچسپ مقابلے کے بعد میچ 2-2گولز سے برابر

منگل 6 فروری 2018 16:49

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 فروری2018ء) انگلش فٹبال پریمیئر لیگ کے میچ میں لیور پول اور ٹاٹنہیم کی ٹیم کے درمیان میچ دلچسپ کھیل کے بعد دو دو گولز سے برابر ہو گیا ہے۔انگلش پریمیئر لیگ کے میچ میں لیور پول نے ٹاٹنہیم کے خلاف پہلا گول تیسرے ہی منٹ میں داغ دیا۔ حریف ٹیم نے 80ویں منٹ میں کم بیک کیا اور شاندار گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا۔

(جاری ہے)

ٹاٹنہیم کو 87ویں منٹ میں پنلٹی کِک پر گول کرنے کا زبردست موقع ملا لیکن وہ اس کا فائدہ نہ اٹھا سکے۔ لیور پول نے کھیل کے اضافی وقت میں دوسرا گول کر کے مخالف ٹیم کی پریشانی میں اضافہ کر دیا۔میچ کے اختتام سے چند منٹ قبل ٹاٹنہیم کو ایک بار پھر پنلٹی کِک ملی، اس بار انہوں نے گیند کو جال میں پہنچا کر سکور دو دو کر دیا۔ دونوں ٹیمیں مزید گول نہ کر سکیں اور میچ برابر رہا۔۔
وقت اشاعت : 06/02/2018 - 16:49:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :