ٹیکس چوری،فٹبالر ایلکس سانچزکو 16 ماہ قید یا 5لاکھ 25ہزار پاﺅنڈز جرمانے کی سزا

جمعرات 8 فروری 2018 16:03

ٹیکس چوری،فٹبالر ایلکس سانچزکو 16 ماہ قید یا 5لاکھ 25ہزار پاﺅنڈز جرمانے کی سزا
میڈرڈ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8فروری 2018ء) سپینش ٹیکس حکام نے چلی سے تعلق رکھنے والے مہنگے انگلش پریمئیر لیگ کے مہنگے ترین فٹبالر ایلکس سانچز کو ٹیکس چوری کے الزام میں 16ماہ قید کی سزا سنا دی ہے،فٹ بالر نے ہسپانوی حکام سے قیدکی سزا کو جرمانہ میں بدلنے کی درخواست کردی ہے۔

(جاری ہے)

ہسپانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام نے ایلکس سانچز کی جانب سے قید کی سزا ختم کرنے کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے انہیں جرمانہ کے طور پر5 لاکھ 25 ہزار پاﺅنڈ ادا کرنے کا حکم جاری کیا ہے،رقم کی ادائیگی کی صورت میں انہیں قید کی سزا نہیں دی جائےگی،ایلکس سانچز نے یہ ٹیکس چوری بارسلونا کی جانب سے کھیلتے ہوئے بارسلونا فٹبال کلب کی جانب سے ملنے والی رقوم کے علاوہ سپین میں اپنے قیام کے دوران یہاں مختلف سپانسرز سے ملنے والی رقوم کے حوالے سے ہیر پھیر کر کے کی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سپینش ٹیکس حکام اسوقت ریال میدرڈ کے سپر سٹار فٹبالر کر سٹیانو رونالڈو کےخلاف13ملین پاﺅنڈ اور نامور فٹ بال کوچ جوزے مورینو کےخلاف بھی2.94ملین پاﺅنڈز پر ٹیکس چوری کی تحقیقات کر رہی ہیں۔
وقت اشاعت : 08/02/2018 - 16:03:05